Kashmir day Motorway Police 18

موٹر وے پولیس سائوتھ زون نے بھی کشمیر ڈے منایا۔

موٹر وے پولیس سائوتھ زون نے بھی کشمیر ڈے منایا۔ترجمان موٹروے پولیس ساوتھ زون سید تراب علی کے مطابق آ ج ایڈیشنل آئی جی موٹروے پولیس ساوتھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان اور ڈی آئی جی ساؤتھ زون ملک مطلوب احمد کی ہدایت پر پورے زون (سندھ) کے اندر چاروں سیکٹروں ،سیکٹر سکہر،سکرنڈ،جامشورو،اور اين.55 میں کشمیری عوام کے ساتھ یک آواز ہوکر ان کی جدو جہد آزادی،ان کی لازوال قربانیوں،کو موٹر وے پولیس کے افسران،جوانوں،بچوں،اور روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں نے بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔
مختلف مقامات پر ریلیاں نکالی گئیں،جس میں پینا فلیکس،پمفلیٹ،پاکستانی اور کشمیری پرچم آ ویزاں کئے گئے۔ریلی میں پاکستان زندھ باد،کشمیر ژندہ باد،موثروے پولیس ژندہ باد کے فلک شگاف نعروں کی گونج سنائی دی۔سیکٹر سکہر کی ریلی کی قیادت ایس ایس پی غلام سرور بھیو،سکرنڈ میں سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی،جامشورو میں سیکٹر کمانڈر زاہد نذیر،اور سیکٹر این ۔55 انڈس ہائی وے پر سیکٹر کمانڈر اشتیاق حسین آرائیں نے فرمائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں