Lockdown 24

لاک ڈاون 5 اگست کی بجائے آج رات 12 بجے ختم کرنے کا اعلان

حکومت پنجاب نے لاک ڈاون 5 اگست کی بجائے آج رات 12 بجے ختم کرنے کا اعلان کر دیا, نوٹیفکیشن جاری, نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا، 17 اگست تک نافذ العمل رہے گا-

• تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹ، پارک اور سینما ہال بدستور بند رہیں گے
• سماجی و مذہبی اجتماعات، کھیل کی سرگرمیوں کے لیے اکٹھ کی اجازت نہیں ہو گی
• تمام کاروباری مقامات صبح 9 سے شام 7 بجے تک، سوموار تا جمعہ کھلے رہیں گے
• گروسری اور کریانہ سٹور صبح 9 سے شام 7 تک، ہفتہ بھر کھلے رہیں گے
• میڈیکل سٹور، پنکچر شاپ، آٹا چکی تندور، زرعی ورکشاپس 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت ہو گی
• گروسری اور کریانہ سٹور صبح 9 سے شام 7 تک، ہفتہ بھر کھلے رہیں گے
• کال سنٹرز کو 50 فی صد سٹاف کے ساتھ کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی
• چرچ صرف اتوار کو صبح 7 سے شام 5 بجے تک عبادت کے لیےکھلے رہیں گے
• بین الاضلاع ٹرانسپورٹ 24 گھنٹے چلنے کی اجازت ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں