Karachi Moon Sun 4

کراچی مون سون کی صورتحال پر اہم اجلاس

کراچی / وزیراعلیٰ سندھ/ مون سون کی صورتحال پر اہم اجلاس

* وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں مون سون کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس

* اجلاس میں صوبائی وزراء سعید غنی، ناصر شاہ، وقار مہدی، راشد ربانی، چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری، کمشنر کراچی، سیکریٹری بلدیات، سیکریٹری فنانس، ایم ڈی ایس ایس ڈبلیو ایم اے، ایم ڈی واٹر بورڈ شریک

* قدرتی آبی گزرگاہوں پر عمارتیں بن گئی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* نالوں کے ساتھ تجاوزات ہیں، جس کے باعث بارش کا پانی نہیں نکلتا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* صرف نالوں کی صفائی مسئلے کا حل نہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* لوکل باڈیز کے پاس ایک باقائدہ مکینزم ہونا چاہئے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* جب 30 ایم ایم بارش ہو تو کیا ایس او پی ہوگی اگر 40 ایم ایم بارش ہوگی تو کیا ایس او پی ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* اس بارش کی مختلف مراحل کا منصوبہ ہونا چاہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* وزیر بلدیات نے کہا کہ بارش کے دوراں وہ سڑکوں پر تھے

* اہم سڑکوں سے بارش کے رکتے ہی پانی کی نکاسی کردی گئی، ناصر شاہ

* کچھ جگہوں پر نالے چوک ہوئے جس سے کچھ مسائل ہوئے، وزیر بلدیات

* شہر میں جو سڑکیں نالوں کے ڈزائن ڈفیکٹ ہیں انکو ٹھیک کریں، وزیراعلیٰ سندھ

* ایریگیشن والے مل کے حساب سے بندوں کی کمزور اور مضبوط پوائنٹ کا حساب رکھتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

* کراچی کیلئے تمام کمزور مقامات کے حل کا منصوبہ ہونا چاہئے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* مجھے ان علاقوں کا تفصیلی پلان چاہئے جہاں گھروں میں پانی گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

* مجھے شہر کی تمام 28 سب ڈویژنز کا پلان دیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* میں ہر سب ڈویژن پر وزیر یا مشیر کی ڈیوٹی لگائوں گا، وزیراعلیٰ سندھ

* مجھے واٹر بورڈ، ایس ایس ڈبلیو ایم اے، کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے بہتریں انجنیئرز کی مشاورت سے بہتریں پلان چاہئے، مراد علی شاہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں