usman buzdar- 149

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار مری پہنچ گئے

مری (راجہ عثمان علی)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار مری پہنچ گئے
وزیر اعلی عثمان بزدارکی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس مری میں نیا تھانہ اور نئی سب ڈویژن قائم کرنے کا اصولی فیصلہ وزیر اعلی عثمان بزدار نے منظوری دے دی مری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ایس پی تعینات ہوں گے
مری میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے 22 کروڑ روپے کی لاگت سے نئی واٹر سکیم بنائی جائے گی-عثمان بزدار
مری میں نئی واٹر سکیم کے ذریعے روزانہ 6 لاکھ گیلن پانی فراہم کیا جا سکے گا-عثمان بزدار
17 کلومیٹر طویل مری مظفر آباد روڈ 2 کروڑ 42 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کی جائے گی-عثمان بزدار
مری میں ”گزارافاریسٹ“ کے تحت ساڑھے تین لاکھ فروٹ ٹری لگائے جائیں گے-عثمان بزدار،وزیر اعلی عثمان بزدار کا مری میں نئے کنسٹرکشن بائی لازجلد ازجلد نافذالعمل کرنے کی ہدایت
ایکٹ پنجاب اسمبلی میں پاس ہو چکا ہے، مری میں جلد کوہسار یونیورسٹی قائم کریں گے وزیر اعلی عثمان بزدار نے فاریسٹ ہاؤس مری میں پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا
فاریسٹ ہاؤس کے لان میں پودا لگانے کے بعد وزیر اعلی اور شرکاء نے شجر کاری مہم کی کامیابی کیلئے دعا کی
راولپنڈی کے کمشنر، آر پی او، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں