Speaker of the National Assembly 11

اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ مرزہ شہزاد اکبر کی ملاقات۔

ملاقات میں ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔

اسپیکر کی شہزاد اکبر کو وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد۔

بطور مشیر برائے داخلہ اُن کا تقرر وزیر اعظم کی جانب سے اُن کی صلاحیتوں اعتماد کا مظہر ہے،اسپیکر قومی اسمبلی

دونوں رہنماؤں کا ملک کی معاشی اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر اظہار اطمینان ۔

ملک میں امن وامان کی صورتحال کا بہتر بنانے کے لیے وزارت داخلہ کی کاوشیں قابل تعرف ہیں،اسپیکر قومی اسمبلی

مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے اسپیکر کا شکریہ ادا کیا اور ایوان میں اُن کے غیر جانبدرانہ کردار کو سراہا۔

عوام کی جان و مال اور بنیادی حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، مشیرداخلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں