Farah Amanullah 60

مری کا نام ملک بھر میں روشن

مری(حمیرا بانو سے ) علامہ اقبال ماڈل سکول مری کے سابق ہیڈماسٹرشیخ امان اللہ مرحوم کی ہونہاربیٹی فرح امان اللہ نے مری کا نام ملک بھر میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے روشن کر دیا،مری شہر کی ہونہار بیٹی نے سی ایس ایس پاس کرلیا، فرح امان اللہ لینڈ ریونیو میں اسسٹنٹ کمشنر تعیناتی ہو گئی ہے یاد رہے وہ مری شہر کے علامہ اقبال ماڈل سکول کے ہیڈ ماسٹر شیخ امان اللہ مرحوم کی بیٹی مدثر امان اللہ کی بہن ہیں انکے والد امان اللہ چندسال قبل طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے تھے مرحوم نے سخت محنت کر کہ اپنے بچوں کو رزق حلال سے کھلایا اور پڑھایا آج ان کی صاحبزادی نے ملک بھر میں ملکہ کوہسار مری اور اپنے والد مرحوم کا نام روشن کردیا یاد رہے کہ وہ اپنے والد کی زندگی میں ہی اپنی تعلیمی قابلیت کی بنا پر وزارت دفاع میں ایک اھم عہدہ پر تھیں جہاں سے انھوں نے باقاعدہ اجازت لیکر اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھتے ہوئے یہ بڑی کامیابی حاصل کی ہے اس سے قبل بھی وہ اعلیٰ کارکردگی پرگولڈ میڈل حاصل کرچکی ہیں انکی شاندار کامیابی پرانکے عزیز و اقارب اور شیخ امان اللہ مرحوم کے دوستوں کی خوشی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں