Coordinator Ahmad Khan Niazi 25

وزیر اعظم کے کو آرڈینٹر احمد خان نیازی کا دو،،،

چترال(گل حماد فاروقی) وزیر اعظم پاکستان کے کو آرڈینیڑ برائیے سیاسی امور احمد خان نیازی دو روزہ چترال کے دورہ پر آئے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال جاکر ہسپتال میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شمیم احمد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزادہ حیدر الملک، دیگر ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف سے ملاقات کی انہوں نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے کرونا وائریس کے حلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے محکمہ صحت کے اس ہراول دستے کو نیک حواہشات اور حراج تحسین پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اس دورے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ڈاکٹروں کو حراج تحسین پیش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کوئٹہ، پنجاب اور سندھ وغیرہ بھی گیا اب شمالی علاقہ جات اور چترال کا دورہ ہے۔
اور اس دورے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ مجھے کہ وزیر اعظم پاکستان نے مجھے بھیجا ہے کہ ہمارے جو ہیرو ہیں ان کو حراج تحسین پیش کرے اوران کو میری نیک حواہشات پہنچائے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو۔
انہوں نے کہا کہ یہ وبائیں اللہ تعالی کی طرف سے آزمائیش ہیں اور ہماری دعاہے کہ یہ آزمائیش ہو عذاب نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ اہم اللہ تعالیٰ سے دعا مانگے کہ ہمیں اس آزمائش سے باہر نکالے۔
ان کو ہسپتال کے MS نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس وسائل بھی نہایت محدود ہیں مگر اس کے باوجود بھی ہم کرونا کے حلاف لڑ رہے ہیں اور اس ہسپتال میں عملہ بھی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جو ونٹیلیٹر ہے وہ کم ہے اور وہ آکسیجن پلانٹ سے منسلک نہیں ہے۔ جب آکسیجن حتم ہوتا ہے تو مریض اور عملہ دونوں کو مشکلات کا سامانا کرنا پڑتا ہے۔ اسی طرح ڈائلاسیس مشین بھی حراب ہے اور ہم اکثر نمونے لیکر پشاور بھیجتے ہیں جس پر دو دن لگتے ہیں۔
ایم ایس نے بتایا کہ ہمارے ہاں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کافی آسامیاں حالی ہیں۔ احمد خان نے نیازی نے کہا کہ صوبائی حکومت صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ نہ صرف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بلکہ چترال میں جتنے بھی ہیلتھ یونٹ ہیں ان سب کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔انہوں نے کہا محکمہ صحت کے اہلکار اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھے کرونا وائریس کی اس وباء میں ان کی خدمات کو ہم نہایت سراہتے ہیں اور وزیر اعظم پاکستان نے مجھے حصوصی طور پر بھیجا ہے کہ ان کی نیک تمنائیں آپ تک پہنچاوں تاکہ آپ لوگوں کا حوصلہ بلند ہو۔
احمد خان نیازی نے ڈپٹی کمشنر سے بھی ملاقات کی اور ان سے ان کے ضلع کے مسائل پر بات چیت کی۔ بعد ازاں وہ بائی پاس روڈ اور کڑوپ رشت بازار میں لوگوں سے گھل مل گئے اور ان سے ان کی حال احوال اور مشکلات پوچھے۔ لوگوں نے مہنگائی وغیرہ پر بات کی اور مشکلات بتائے۔ بعد میں وہ وادی کیلاش روانہ ہوئے۔ ا
اس موقع پر ان کے ہمراہ پیر مصور خان رکن صوبائی اسمبلی دیر، منیب خان سابقہ صوبائی وزیر اور ایم پی اے شانگلہ، شاہد علی خان صدر سوشل ویلفئیر وینگ پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویژن، وزیر زادہ کیلاش معاون حصوصی برائے وزیر اعلے خیبر پحتون حوہ برائے اقلیتی امور اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکن بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں