Dr. Moeed Yousaf 13

وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے نیشنل سیکورٹی ڈاکٹر معید یوسف کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے نیشنل سیکورٹی ڈاکٹر معید یوسف کی ملاقات

ملاقات میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ڈاکٹر معید یوسف نے کورونا کے تناظر میں بیرون ممالک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک دنیا بھر میں 70 ملکوں سے دو لاکھ پچیس ہزار سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا مشکل کی گھڑی میں بیرون ملک پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے وزیر اعظم کے وعدے کو پورا کیا جا چکا ہے۔

وزیر اعظم نے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے حوالے سے انتظامات اور پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں رہنے والا پاکستانی ہماری ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے حوالے سے ہر کوشش کرتے رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں