Parliament House 13

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی صورت حال خیبر پختونخواہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ۔

کورونا وباء کے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی معیشتوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی

کورنا وباء کے روک تھام کے لیے صوبوں اور مرکز کی طرف سے بروقت اٹھائے گئے اقدامات قابل تحسین ہے، اسد قیصر

‏قومی اسمبلی صوبائی اسمبلیوں کوقانون سازی کےعمل کو موثر بنانے کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، اسد قیصر

‏پاک۔ چین اقتصادی راہداری پورے خطے کے لیے ایک گیم چینجرمنصوبے کی حیثیت رکھتا ہے،اسد قیصر

سی پیک سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگاجس کی ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے، اسد قیصر
سی پیک کے تحت کے پی کے میں قائم کیے جانے والے صنعتی زونز سے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا اور صوبے میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا، اسد قیصر

خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کے اٹھائےجانے والے اقدامات قابل ستائش ہیں،اسد قیصر

افغانستان پاکستان کا قریبی ہمسایہ ملک ہے اور دونوں ممالک کے مابین خوشگوار تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے بہترین مفادات کے لیے ضروری ہیں ،اسپیکر قومی اسمبلی

قومی اسمبلی میں پاک۔ افغان تعلقات کو فروغ دینے اور پاک۔ افغان تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے پاک۔ افغان فرینڈ شپ گروپ ایگزیکٹیو کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

خیبر پختونخواہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبے میں حقیقی تبدیلی لانے میں مصروف عمل ہیں ، وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان

‏خیبر پختون خواہ کے عوام نے پی ٹی آئی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے صوبائی حکومت عوام کی اُمید وں پر پورا اترنے کے لیے کوشاں ہے، وزیر اعلیٰ کے پی کے

پاک۔ افغان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، وزیر اعلیٰ کے پی کے

وزیر اعلیٰ کی اسپیکر کو کے پی کے حکومت کی طرف سے پاک۔ افغان تجارت کی سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی ،

عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعلی کے پی کے

حالیہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے خطیر فنڈز مختص کیے گے ہیں، وزیر اعلی کے پی کے

سی پیک کے تحت صوبے میں قائم کیے جانے والے صنعتی زونزکی بروقت تکمیل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں، محمود خان

صوبے میں کورونا وباء کے پھیلاؤکو روکنے کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن سمیت ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں