Asad Omar 15

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس

اجلاس میں حفاظتی تدابیرپرعملدرآمدسےمتعلق ڈیجیٹل ڈیٹا کے تجزیے پر غور کیا گیااین سی او سی نے مویشی منڈیوں کے انتظام اور حفاظتی تدابیر یقینی بنانے پر زور دیا

حفاظتی تدابیرپرعملدرآمدہی کورونا سے بچاؤ کا طریقہ ہے اور عوام کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ عیدالاضحیٰ پرکسی قسم کی نرمی وبا کے پھیلاؤمیں اضافہ کرسکتی ہے، صوبےکوروناکے حفاظتی اقدامات پرسختی سےعمل یقینی بنائیں اور مویشی منڈیوں کےقیام میں حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔ یکم تا15جون اوسط ٹیسٹ 23403 تھے، یکم تا15جولائی اوسط ٹیسٹ 22969 تھے، یکم تا15 جون اوسط کوروناکیس 5056 رہے جبکہ یکم تا15جولائی اوسط کیس 3097 رہے۔کوروناکیسزمیں کمی کی وجہ ٹیسٹوں میں کمی نہیں ہے، حفاظتی تدابیر پرعوام کاب ہتررویہ، انتظامی اقدامات اور اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے ، احتیاط میں کمی سے وبا کا پھیلاؤ بڑھ سکتا ہے,اسد عمر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں