64

کرونا وائرس کے خلاف ملک ریاض میدان میں آ گئے،

کرونا وائرس کے خلاف ملک ریاض میدان میں آ گئے، چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے اہم اعلا ن کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک ریاض نے اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اقدامات کرنے کا اعلان کردیا، بحریہ ٹائون چیئرمین ملک ریاض کی ٹیم کے ھمراہ حسین مغل نے عمرکوٹ میں بی بی سی لنڈن کو بتایا ہے کہ کل سے بارہ کہو میں اسپرے کیا جائے گا، بارہ کہوکو 2 روزمیں جراثیم سے پاک کردیا جائے گا، کورونا وائرس سے بچاوَ کے لیے این ڈی ایم اے کے اقدامات جاری ہیں، این ڈی ایم اے کے مطابق پاکستان کے متاثرہ علاقوں میں کیمیائی اسپرے کیا جائے گا، اسپرے کے لیے این ڈی ایم اے نے اسپرے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں، آج ان ٹیموں کو اسپرے کرنے کی تربیت فراہم کی گئی، ٹیمیں بہارہ کوہ سے اسپرے کا آغاز کریں گی، شہزاد ٹاوَن اور مردان میں بھی اسپرے کروائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ بارہ کہو کو دو روز قبل سیل کیا گیا ہے، شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں، علاقہ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جو سپیکر کے ذریعے اعلانات کر رہی ہے کہ شہری گھروں میں رہیں، یہاں پر کرونا کی وبا پھیل چکی ہے، ہمیں مجبور مت کریں کہ ہم سختی کریں، اسلام آباد کی طرف جانے کی بجائے گھروں میں رہیں، علاقہ بھر میں فوج کے دستے بھی پہنچ چکے ہیں. بارہ کہو سے اسلام آباد آنے والا راستہ بھی بند کر دیا گیا ہے. بھارہ کہو کی یونین کونسل ہتھیال میں کرونا وائرس کے 13 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے سبب علاقے میں سکیورٹی کے 3 حصار بنائے گئے ہیں تاکہ علاقہ مکینوں کے شہر سے باہر جانے یا لوگوں کے علاقے میں داخل ہونے پر مکمل پابندی عائد کی جا سکے۔ سکیورٹی کے پہلے حصار میں پاک فوج، دوسرے میں رینجرز اور بیرونی حصار میں پولیس ٹیمیں تعینات ہیں۔ طبی عملے، ادویات سمیت تمام ضروری اشیا متاثرہ علاقے میں بھجوا دی گئی ہیں، جبکہ کھانے پینے سمیت بنیادی ضروریات کی فراہمی کے انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں۔ اسلام آبا دکے علاقے بارہ کہو کی یوسی کوٹ ہتھیال کو تین روز قبل اسوقت لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا جب ایک تبلیغی جماعت کے رکن میں کرونا کی تشخیص کے بعد اہلیان علاقہ کے ٹیسٹ کروائے گئے جس میں سے کچھ کے مثبت آئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں