Kidney transplant 68

سرکاری سطح پر پہلا کڈنی ٹرانسپلاٹ کا کامیاب آپریشن کرکے 34 سالہ مریض کی جان بچا لی

راولپنڈی: بے نظیر بھٹو ہسپتال کے ڈاکٹروں کی بڑی کامیابی، سرکاری سطح پر پہلا کڈنی ٹرانسپلاٹ کا کامیاب آپریشن کرکے 34 سالہ مریض کی جان بچا لی، مریض کی بہن نے گردے کا عطیہ دیا تھا، رجسٹرار بے نظیر بھٹو ہسپتال ڈاکٹر شعیب وڑائچ کا کہنا تھاکہ بے نظیر ہسپتال کے شعبہ یوروالجی کے ہیڈ ڈاکٹر زین الامیر کی سربراہی میں ڈاکٹر ذیشان، ڈاکٹر سعادت ہاشمی، ڈاکٹر احمد سجاد ، ڈاکٹر عمر جاوید، ڈاکٹر امین، ڈاکٹر علی اور انستھیزائیا اسپیشلسٹ ڈاکٹر شفیق کی انتھک محنت سے گردوں کے عارضے میں مبتلا مریض 34 سالہ زاہد کا کامیاب کڈنی ٹرانسپلانٹ کیا گیا، ڈاکٹر شعیب کا کہنا تھاکہ کڈنی ٹرانسپلانٹ سرکاری سطح پر بلکل مفت ہوا، 5 گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن میں مریض کی بہن کا کڈنی نکال کر مریض میں پیوندکاری کیا گیا، ان کا کہنا تھاکہ مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے، کورونا کی وجہ سے آپریشن تاخیر کا شکار ہوا مگر کامیاب رہا، ان کا کہنا تھاکہ حکومت کی مزید توجہ سے سینکڑوں مریضوں کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کی مفت سہولت میسر آسکتی ہے جس سے درجنوں قیمتی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔۔۔۔