Hepatitis 66

ہپاٹائٹس بی اورسی ٹیسٹ، علاج اور ادویات مفت فراہم کرنے کیلئے فری ڈیکس کا قائم

مری: تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہپاٹائٹس بی اورسی ٹیسٹ، علاج اور ادویات مفت فراہم کرنے کیلئے فری ڈیکس کا قائم کردیا گیا ڈیسک کے انچارج ڈاکٹر واثق اس کے انچارج ہیں انکے مطابق اس کیمپ میں بی اور سی کی سکریننگ کررہے ہیں اورجن کے ٹیسٹ منفی آتے ہیں ا ن کو ہپاٹائٹس کی ویکسین فری لگارہے ہیں جبکہ سی اور بی کی سکریننگ کرنے کے بعد اگر ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو اس کو پی سی آر لاہور روانہ کررہے ہیں جیسے ہی رپورٹ واپس آتی ہے تمام مریضوں کو مفت ادویات دی جاتی ہیں جبکہ انکا مکمل علاج بھی مفت کیاجاتا ہے انچارج ڈیسک نے عوام کو ہدایات دی ہیں کہ وہ اپنے مفت ٹیسٹ کروانے کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال مری میں ازمی آئیں، عوامی حلقوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ہپاٹائٹس بی اور سی کا فری علاج معالجہ کرنے پر حکومت پنجاب اور انچارج ڈیسک کا شکریہ ادا کیا ہے۔