Climate change 12

پناہ کے زیر انتظام دل کی بیماریوں سے بچاؤ میں خواتین کا کردار

پناہ کے زیر انتظام دل کی بیماریوں سے بچاؤ میں خواتین کا کردار کے موضوع پر اسلام آباد میں خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا

جس کی مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹرنوشین حامد نے شرکت کی

وفاقی وزیربرائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ نوجوان نسل کا مستقبل بچانے کیلئے خواتین کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ)گزشتہ 36سال سے دل کی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے عام شہریوں کو آگہی دینے کے فرائض سرانجام دے رہی ہے،جس کا مقصد شہریوں کودل کی بیماریوں سے بچانا ہے، ہم ان کی خدمات کوسراہاتے ہیں،پناہ کی ایمبیسیڈر بننے کی وجہ بھی یہی ہے، بچیوں اورنوجوان لڑکیوں میں تمباکونوشی اور شوگری ڈڑنکس کا بڑھتا ہوا رجحان قابل فکر ہے،ہمیں ان غیر ضروری اشیاء کے استعمال کوترک کرناہوگا،دنیا بھر میں اکتوبر کامہینہ کینسر کی آگہی مہم کے طور پر منایا جاتا ہے،ہمیں بتایا گیا کہ جو لوگ روزانہ کی بنیاد پر شوگری ڈڑنکس کا استعمال کرتے ہیں، ان میں کینسر کے 18فیصد،اور ہارٹ اٹیک کے 42 فیصد خدشات بڑھ جاتے ہیں،ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ ہم اپناامپورٹ بل کم کریں، جوچیز ہمارے ملک میں آئیں وہ حلال ہوں، ایکسپورٹ بل بڑھانا ہے،جس پرحکومت کام کر رہی ہے،آپ قانون سازی پرتجاویز پیش کریں،ہم اس پرعمل درآمد کروانے میں آپ کی مدد کریں گے ،آگہی کے لئے پناہ جہاں بھی بلائے گا،ہم ان کے ساتھ ہیں
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامدنے کہا کہ خواتین کو صحت کے معاملات پراہم کردار ادا کرنا ہوگا،دل کے امراض کی آگہی دینے میں پناہ کی کوشش قابل تحسین ہے،ڈبلیو ایچ او دل کے امراض سے بچانے اورصحت پرخاص کام کر رہی ہے،میٹھے کے ساتھ نمک کوکم استعمال کرنا چاہیے،خواتین کو چاہیے کہ دل کے امراض سے بچنے کے لئے چکنائی کااستعمال کم کریں،دنیا بھر میں ان پرقانون سازی ہو رہی ہے،اس پر ہمیں بھی سوچنا ہوگا،تمباکو نوشی ایک انڈسٹری ہے جوہرسال ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد کومارتی ہے،اور اسی رفتار سے اپنے نئے گاہک تیار کرتی ہے جن کامرکز بچے اورنوجوان نسل ہے، پاکستان میں روزانہ 1200 بچے تمباکو نوشی شروع کرتے ہیں، پمز میں پر مانولوجسٹ وارڈ میں گئی،جہاں پر 90فیصد مریض تمباکونوشی کا شکار تھے جوبچیاں کالج کے زمانے میں تمباکونوشی کی عادی ہوتی ہیں،وہ شادی کے بعد بھی تمباکونوشی کرتی ہیں،جس کے نتیجے میں ان کی شادیاں ٹوٹ رہی ہیں،ہمیں چاہیے کہ ہم ان چیزوں پرفوکس کریں جوبیماری سے نجات دلانے میں مددگارثابت ہو
میزبانی کے فرائض پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے صدر میجر جنرل (ر) مسعودالرحمن کیانی،جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن،پناہ کے سینئر ممبران نے سرانجام دیے مہمانان گرامی میں سینیٹر و پیپلز پارٹی روبینہ خالد،سینیٹر ثمینہ سعید،ممبرقومی اسمبلی کنول شاہ زیب،نیشنل کمیشن آف چائلڈ رائٹس کی چیئرپرسن افشاں تحسین باجوہ تھیں، دیگر مہمانوں میں ایم پی اے فرح آغا پلومونولوجسٹ ڈاکٹر واجد علی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی عائشہ سید، انفارمیشن سیکرٹری ضلع راولپنڈی قدسیہ مدثر،سینئر نائب صدر منہاج القرآن راضیہ نوید،ڈائریکٹر ویلفیئر منہاج القرآن ناہید مظہر،اداکارہ لیلہ زبیری سول سوسائٹی،صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی
وفاقی وزیر براۓ ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے پناہ کے صدر میجر جنرل (ر) مسعودالرحمن کیانی کی کاوشوں کو سراہا
تقریب کے اختتام پرمہمانان گرامی کواعزازی شیلڈز پیش کی گئیں

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں