وسائل اور آبادی میں توازن صحت اور خوشحالی کا ضامن
تحصیل کوٹلی ستیاں کے دور دراز گاؤں لوئر چلاورہ تحصیل کوٹلی ستیاں میں آج مئی بروز جمعرات صبح 30: 9 تا شام 30: 4 فری میڈیکل کیمپ ہوگا .ڈاکٹر مریم پاپولیشن آفیسر مری ۔ جس میں ماں اور بچے کا معائنہ اور فیملی پلاننگ مشورے اور مفت ادویات دی جائیگی .انھوں نے کہا کہ بچے اور ماں کی صحت کے لئے ضروری ہے کہ متوازن غزا اور صحت مند معاشرے کے لئے دونوں کی نگہداشت کے لئے ہمیں موثر اور صحت مند اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔صحت مند معاشرہ اسی وقت پروان چڑھ سکتا ہے جب ماں صحت مند ہو گی اور بچوں کی نگہداشت بھی بہترین انداز میں ہو گی اس کے لئے ضروری ہے کہ چھوٹا خاندان زندگی اسان پر ہی عمل سے ممکن ہو سکتا ہے اس لئے اپنے خاندان کی پلانگ بہت ضروری ہے تاکہ خوشحال اور صحت مند معاشرہ پروان چڑھ سکے اسی سلسلہ میں محکمہ بہبود آبادی تحصیل و ضلع مری حکومت پنجاب. سوچ بدلو زندگی بدلو صحت مند ماں تندرست بچہ کی پالیسی پر سختی سے عمل کریں ۔اس لئے اج اس پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مفت ادویات اور مشورے کے لئے میڈیکل کیمپ لگایا جا رہا ہے تاکہ علاقہ کے لوگوں میں شعوری آگاہی ہو سکے ۔