حمزہ اورنگزیب عباسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

             مری: مری الیکٹرانک میڈیا کے صدر اورنگزیب عباسی کے صاحبزادے حمزہ اورنگزیب عباسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے انکے  دعوت ولیمہ کی تقریب ایک بڑے عوامی وسیاسی اجتماع میں تبدیل ہوگئی جس میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء وسابق تحصیل ناظم سردار محمدسلیم خان،مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی،ن لیگ کے رہنماء حافظ عثمان عباسی،سابق ناظم نمبل راجہ ارشد نواز عباسی،سابق نائب ناظم مری سٹی مرز اسہیل بیگ ہوٹل ایسوسی ایشن مری کے صدر حاجی خلیل خان،جنرل سیکرٹری راجہ یاسر ریاست عباسی،سینئر نائب صدر سلیم اکابر عباسی،نائب صدر راجہ شہزادرشید،قاصددفترعباسی،سردار ساجدقریشی،میونسپل ایمپلائز یونین کے صدرنویداحمدعباسی،جی ایم المعز ہوٹل محمد عبد اللطیف ,جنرل سیکرٹری نصیر عباسی،سعادت ہارون عباسی،اناب عباسی،ندیم حسین شوکت،یوسف ہارون عباسی،سیاسی سماجی مذہبی اور کاروباری شخصیات سمیت مری میڈیاسمیت مختلف سرکاری ادراوں کے افسران،عزیزواقارب،اہلیان علاقہ اورعزیزوقارب نے کثیر تعدادمیں شرکت کی اورنوبہاتاجوڑے کومبارکباددیتے ہوئے نیک تمناؤں کااظہار کیا۔

جواب دیں