مری کشمیر پوائنٹ کے سماجی نوجوان حمزہ خالد عباسی کے نکاح کی تقریب۔بابرکت تقریب جامع مسجد عمرفاروق لوہر ٹوپہ میں منعقد ہوئی۔حمزہ خالد کا نکاح دختر فدا عباسی سے ہوا۔تقریب نکاح بعد از جمعہ منعقد ہوئی۔جس میں خالد عباسی اور فدا عباسی کے عزیز و اقارب مفتیان کرام مذہبی شخصیات اور حمزہ خالد کے دوستوں نے بھی شرکت کی۔خطبہ نکاح کے بعد حاضرین محفل نے فدا عباسی کو اپنی لخت جگر کا فرض ادا کرنے کی سعادت حاصل کرنے پر اور محمد خالد عباسی کو بہو کی شکل میں حقیقی بیٹی ملنے پر مبارکباد دی۔
جبکہ اللہ کے گھر مسجد میں نکاح کی تقریبات سے دیکھا گیا ہے کہ نئے بننے والے جوڑوں کی زندگیوں میں مدد خدا پیار و محبت شامل ہوتی ہے۔مسلم معاشرے میں معاملات زندگی کی مشاورت کے لیئے قرعہ ارض پر مساجد سے معتبر جگہ کوئی نہیں ہے۔نکاح کے بعد محفل کے مہمانوں کی تواضع مٹھائی اور دیگر اکرامات سے کی گئی۔۔
