حاجی سردار کے اعزاز میں الوداعی پارٹی

news jhelum

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز)حاجی سردار آئی سی آئی سوڈا ایش کھیوڑہ میں 37سال خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے،حاجی سردار کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں Bپلانٹ منیجر عدنان سرور نے خصوصی طور پر شرکت کرتے ہوئے کمپنی کے لیے حاجی سردار کی خدمات کو سہراہا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی آئی سوڈا ایش کمپنی کھیوڑہ کے مستقل ورکر حاجی سردار 37سال نوکری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے حاجی سردار کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں پروڈیکشن آفیسر چوہدری سلیم انجم،بابر افتخار،چوہدری محمود ناجی، مرزا ناظم،کنٹریکٹر اسٹاف نے شرکت کی جبکہ Bپلانٹ منیجر عدنان سرور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی Bپلانٹ منیجر عدنان سرور اور پروڈیکشن آفیسر چوہدری سلیم انجم میں حاجی سردار کی 37سالہ خدمات کو سہراتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا