کہوٹہ:راولپنڈی بورڈ میں تحصیل کہوٹہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی لڑکیوں نے میدان مار لیا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ میٹرک کااس سال بھی شاندار نتیجہ ،سائنس میں اچھے نمبر لے کر سکول اور استاذہ کی محنت کا ثبوت پیش کر دیا سکول کے تمام بچوں اور ٹیچروں کو اہل علاقہ کے جانب سے مبارکباد تفصیلات کے مطابق سالانہ امتحانات میں تحصیل کہوٹہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی لڑکیوں نے اچھے نمبر حاصل کر کے سکول اور اپنے ماں باپ کا سر فخر سے بلند کردیا لڑکیاں ہر میدان میں فتح حاصل کرنے میں مصروف سائنس بائیو کمپیوٹر سائنس اور آرٹس مضمون میں اچھے نمبر حاصل کر لیے اپنے اساتذہ اپنی محنت کا منہ بولتا ثبوت پیش کردیا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تعینات ٹیچر میٹرک کے امتحانات کے تیاری دن رات بچوں سے محنت کروا کر ان کو کامیابی دلائی لڑکیوں نے اپنے اساتذہ کرام کے دی ہوئے درس پر عمل کرتے ہوئے میٹرک کے امتحان میں کامیابی حاصل گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی انچارج ہیڈ مسٹریس نگت نے کہا جن طالبات کو پرائیویٹ تعلیمی ادارے نالایق سمجھ کر نکال دیتے ہیں ہم ان کو بھی سکول میں داخلہ دیتے ہیں اور کامیاب بھی کرواتے ہیں بچوں کی کامیابی کلاس ٹیچرکی محنت کا نتیجہ ہے کلاس ٹیچر بچیوں کو میٹرک کے امتحانات میں اچھے نمبر حاصل کرنے کے لیے محنت کرواتی ہیں بچیوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں خصوصی طور پر کلاس ٹیچر کو سالانہ امتحانات میں کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،،،
