کہوٹہ(راجہ نعمان علی/قاضی یوسف)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طالبات کے اعزاز میں تقریب تفصیلات کے مطابقکیا۔مہمان خصوصی تحریک انصاف تحصیل کے صدر راجہ وحید،ڈاکٹر عارف قریشی ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ ایم ایس تھی انچارج ہیڈ مسٹریس نے اپنے خطاب میں کہا کہ امسال اساتذہ نے انتہائی محنت اور لگن سے تعلیم و تربیت پر توجہ دی۔ والدین بھی گھر پر بچوں کو وقت دیا کریں۔ جن طالبات کو پرائیویٹ ادارے نالایق سمجھ کر نکال دیتے ہیں ہم ان کو بھی داخلہ دیتے ہیں اور کامیاب بھی کرواتے ہیں نمایاں نمبر حاصل کرنے والی طالبات جن میں ماریہ شاہین 1100 /1062،زینب نور 1100/ 1015،صفحہ وسیم 1100/ 1005 ،امین شہزادی 1100/ 1006 وغیرہ شامل ہیں تقریب کے مہمان خصوصی نے نمایاں کامیابی پر طالبات اسکول انتظامیہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ والدین اور اساتذہ مل جل کر طالبات کی تعلیمی ضروریات پوری کریں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارِ کرتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔تقریب میں ٹیچر سکول کونسل کے ممبران طالبات اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے بھرپور شرکت کی تقریب کے اختتام پر طلباء میں انعامات اور شیلڈ تقسیم کئے گئے۔
