کلرسیداں (عبدالعزیز پاشا )جٹھہ ہتھیال کے علاقے میں گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے والا گینگ روات پولیس کے لیے چیلنج بن گیا۔تین ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری سے اپلائیڈ فار ہنڈا مٹر سائیکل،نقدی و موبائل چھین کر فرار۔لاکھوں روپے کی مہران گاڑی چوری سمیت دودھ میں ملاوٹ کا گلہ کرنے پر دو گاڑیاں زبردستی ہتھیانے کے واقعات۔ روات پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔محمد کبیر نے پولیس کو بتایا کہ جٹھہ ہتھیال سے واپسی پر تین نامعلوم ہنڈا موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوں نے مجھے گن پوائنٹ پر روک کر میرا اپلائیڈ فار ہنڈا مٹر سائیکل،قیمتی سمارٹ فون،دس ہزار روپے نقدی سمیت شناختی کارڈ چھین کر فرار ہوگئے۔محمد صہیب اویس نے بتایا کہ ولایت کمپلیکس کی پارکنگ سے لاکھوں روپے مالیت کی مہران گاڑی چوری کرلی گئی۔دریں اثنا عارف حسین نے بتایا کہ حاجی گلزار سکنائے ڈھوک میجر سے دودھ خرید کرتا رہا۔رقم بقایا ہوئی تو اس نے ملاوٹ شروع کردی۔جس پر شکایت کی تو مذکورہ ناراض ہوگیا۔جب دودھ لینے آئے تو اس نے اپنے ملازمین کے ہمراہ زبردستی سوزوکی گاڑی کی چابیاں نکال لیں۔اطلاع پر بیٹا منیب آیا تو اس نے میرے بیٹے کے زیر استعمال سوزوکی ویگنار گاڑی چھین لی اوراب دونوں گاڑیاں واپس دینے سے صاف انکاری ہے۔ کاروائی کی جائے۔روات پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔
