پاکستانیوں کی اپنے ملک اور افواج سے محبت کی جڑیں بہت گہری ہیں وسیم خان

forces
 کلرسیداں ( عبدالعزیز پاشا )پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سنئیر نائب صدر سردار محمد وسیم خان نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی اپنے ملک اور افواج سے محبت کی جڑیں بہت گہری ہیں۔ اِن جڑوں کو سازشوں سے کاٹنے اور کھوکھلا کرنے کی کوئی کوشش، انشاء اﷲ کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ لوگ پاکستانیت کے جذبے سے سرشار ہیں۔ مادرِ وطن و محافظانِ وطن کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کی دھن اُن پر سوار ہے۔ پاکستان اُن کا جنون ہے۔
خدا نذر بھی ایک ایسے ہی پاکستانی شہری اور ایک محبِ وطن شخصیت ہیں جن کی رگ رگ میں وطن اور پاک فوج کی محبت خون کی طرح گردش کر رہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور افواج پاکستان اﷲ تعالیٰ کا انعام ہیں اور خدانذر جیسے محب وطن لوگوں کا وجود بھی کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ سرفروشی کے جذبے سے سرشار ان مجاہدوں کی موجودگی میں دشمن اور سازشی عناصر کبھی بھی پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔