مری مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (ایم ایس او)تحصیل مری کے نوجوان گذشتہ روز خطہ کوہسار کا قرض چکانے کیلئے میدان عمل میں نکل آئے، متاثرین سیلاب زدگان کیلئے امدادی فنڈ جمع کرکے کے سلسلہ میں ایم ایس اوکے رہنماء بیروٹ سے دیول، روات، کشمیری بازار، جھیکاگلی،سنی بنک سے ہوتے ہوئے اہم ترین مرکز ڈاکخانہ چوک پہنچے عوامی حلقوں نے انکے اس جذبے پر پوری کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہیں یہ خطہ کوہسار کے ہیروز ہیں جنھوں نے انسانیت کے دکھ درد غم و الم تڑپ کو محسوس کیا اوربے لوث میدان میں نکل آئے اورتڑپتی، سسکتی اوربلکتی ہوئی انسانیت سے تعاون کیلئے انصارصحابہ کرام کے نقش قدم پہ چلتے ہوئے اس کارخیر کیلئے نکلے ہیں انہوں نے مخیر حضرات اورعوام سے ان کے ساتھ بھرپورتعاون کی اپیل کی ہے،عطیات کیلئے اکاؤنٹ نمبر 03315147350 03131512924 پر دئیے جاسکتے ہیں۔
