عمران خان پر اعتماد اور سیلاب زدگان کی پریشانی بیرون ملک سے کھینچ لائی

Flood victims

مری:غلام عباس چوہدری عامر بشیر علی اور دوستوں کیطرف سے وزیر اعلی پنجاب سیلاب فنڈ میں ایک کروڑ روپیہ عمران خان کے حوالے بنی گالہ میں کیا۔عمران خان پر اعتماد اور سیلاب زدگان کی پریشانی بیرون ملک سے کھینچ لائی۔گزشتہ دنوں ملتان سے تعلق رکھنے والے غلام عباس خان اور مری سے تعلق رکھنے والے چوہدری عامر بشیر علی نے اپنے ان ہم وطنو کیلیئے جو اسوقت تاریخ کے بدترین سیلاب کی بنا پر مشکل ترین زندگی گزار رہے ہیں۔انکی مدد کے جذبہ کے تحت بنی گالہ اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر اعتماد کرتے ہوے ایک کروڑ روپیہ کی خطیر رقم ان کے حوالہ کی جو وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی طرف سے سیلاب زدگان بھائیوں کے لیئے قائم کیئے گئے ریلیف فنڈ میں جائیگی۔غلام عباس خان۔چوہدری عامر بشیر علی اور انکے دوستوں نے ایک کروڑ کا فنڈ دیکر ایک انسانی ہمدردی کی مثال قائم کی ہے۔