کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)کہوٹہ کے شہری باہر نکلیں اور سیلاب زدگان کی دل کھول کر مدد کریں، سیلا ب میں کروڑوں لو گ بے گھر ہو گئے ہیں، کہوٹہ کی عوام نے ریکارڈ فنڈنگ اکھٹی کی اور سیلا ب زدگان کی مدد کی اسی طر ح مزید کیمپ لگائے جائیں اور پاکستانیوں کی مدد کی جائے، ہم سب ایک ہیں اور اس مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کی مدد کرینگے، کہوٹہ کی عوام نے سیلا ب زدگان کی مدد کرکے ثابت کیا کہ کہوٹہ کی عوام ہرمشکل وقت میں سب سے آگے نظر آئیں گے، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز نائب صد ر پاکستان تحریک انصاف کہوٹہ سردار مظہر اقبال نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ آج پاکستان پر مشکل وقت ہے اور پو ری پاکستانی قو م یکجان ہو کر اپنے بھائیوں کی مدد کر رہی ہے ہمیں آج ایک ہونا ہو گا اور ہماری جتنی مدد ہو سکتی ہے وہ سیلا ب زد گان کی کرنی ہوگی کیو نکہ آج انکو ہماری ضرورت ہے اور ہم سب ایک ہیں۔
