سیلاب زدگان کی بحالی

مری بار ایسوسی ایشن مری کی سیلاب زدگان کی بحالی کےلیےامداد کا سلسلہ جاری.اس سلسلے میں آج صدر بار ایسوسی ایشن مری اسد اقبال عباسی، جنرل سیکرٹری فخر محمود عباسی، شبیر ملک ایڈووکیٹ و دیگر عہدیداران نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں سے متاثر ہو کر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈسٹرکٹ ناظم مظہر الحق قادری کو ایک لاکھ روپے ڈونیشن کا چیک پیش کیا حالیہ سیلاب زدگان کی بحالی کےلیے امدادی کیمپ لگا کر ملک بھر کی وکلاء تنظیموں کو اس موقع پر اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنے کا روڈ میپ دیا. انھوں نے بتایاکہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی موبائل سروس آنے والے اتوار کو مری شہر، جھیکا گلی ، سنی بینک، باڑیاں، نیو مری، پھگواڑی، علیوٹ اور دیول میں سیلاب زدگان کے لئے عطیات جمع کرے گی.

جواب دیں