سیلا ب زدگان کی مدد کیلئے قافلہ روانہ ہوا

کہوٹہ سے چو ہدی محمد اشفا ق اور ملک حسام کی قیادت میں سیلا ب زدگان کی مدد کیلئے قافلہ روانہ ہوا، قافلے میں ممتاز تا جر ملک جنید سنی، ملک احسن اوردیگر بھی شریک تھے، قافلہ نو شہر ہ کے گاؤ ں کنڈیر ی میں پہنچا، جہاں وہاں کی مقامی امدادی ٹیم مددگار کے سر براہ قاری ابراہیم،فضل حادی کے ہمراہ سیلا ب سے متا ثر ہو نے والے لو گوں میں نقد کیش اور سا مان تقسیم کیا اور گھر گھر جاکر لو گوں کی مدد کی، اس مو قع پر چو ہدری محمد اشفا ق، ملک حسام محمو د، قار ی ابراہیم، فضل حادی اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیلاب نے اس علاقے کو تباہ کردیا ہے، ہم پاکستانی عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دن رات ایک کردی اور اپنے بھائیوں کی مدد کیلئے دن رات پہنچ رہے ہیں اور سیلا ب کی زد میں آنے والے لوگوں کی مدد کر رہے ہیں، چوہدری اشفاق، ملک حسام نے کہاکہ یہاں پہنچ کر پتہ چل رہا ہے کہ ان لوگوں پر قیامت ٹو ٹ پڑ ی ہے، لو گوں کے پاس کھانے کیلئے کھانا نہیں ہے، چھت نہیں ہے، انہوں نے مدد گار ٹیم کے قاری فضل حادی اور قاری ابراہیم کا مکمل تعاون کرنے پر دلی شکریہ ادا کیا جبکہ نو شہر ہ کی مدد گار ٹیم کے سر براہ قاری ابراہیم اور فضل حادی اوردیگر نے بھی کہوٹہ سے مدد کو پہنچنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں