مری واٹر سپلائی منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کی صدا بلند کرنے والے محمد سفیان عباسی کیطرف سے سیلاب زدگان کیلئے 25 لاکھ روپے دینے کا اعلان۔سفیان عباسی نے فلاحی تنظیم رفاہ کے پلیٹ فارم سے مری کی یونین کونسل پوٹھہ شریف میں عوامی شعور اجاگر کر کے بنجر زمین کو سونا اگانے کے قابل بھی بنوایا۔سفیان عباسی کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے۔اور متوقع امیدوار صوبائی اسمبلی مری۔کوٹلی ستیاں سے ہیں۔سفیان عباسی کار خیر کے کاموں میں جہاں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں وہائیں پر مظلوموں کا ساتھ دینے اور دبنگ انداز بیان کی وجہ سے علاؤہ بھر میں اپنی پہچان رکھتے ہیں۔سفیان عباسی نے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے سابق دور میں دیئے گئے پانی کے بڑے منصوبہ کو دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ مری کی سیاسی شخصیات میں سب سے پہلے کیا۔جو کہ سب کو معلوم ہے کہ بلک واٹر سپلائی منصوبہ سابق تحصیل ناظم سردار محمد سلیم خان کی کوششوں سے منظور ہوا تھا مگر فائدہ مری کوٹلی ستیاں راولپنڈی اور وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے باسیوں کو ہونا تھا۔سفیان عباسی نے ٹول ٹیکس تحریک میں ہر اول دستہ کو لیڈ کیا تھا۔جسکی آج مری میں جگہ جگہ احتجاج میں مثالیں دی جاتی ہیں۔
