مری وائس پرنسپل محترم تعارف حسین عباسی، محترمہ مہوش عباسی اور محترمہ نصرت پروین کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر انکے اعزاز میں الوداعی تقریب کااہتمام سکول انتظامیہ کی طرف سے کیاگیا
تعارف حسین عباسی نے ایف جی پبلک سکول مری کینٹ میں 29 سال تک تعلیمی و انتظامی فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں مارچ 2023 سے انہیں پرنسپل کے عہدہ پر ترقی ملی اور وہ اپنی خواہش پر اب دوسرے ادارے میں اپنی خدمات سرانجام دینگے،محترمہ مہوش عباسی (SST) نے ادارے میں اپنی 15 سالہ تعلیمی خدمات سرانجام دیں جبکہ محترمہ نصرت پروین (PTI) اس ادارے میں اپنی 8 سالہ تک تعلیمی خدمات دیں مذکورہ اساتذہ کے اعزاز میں ایک شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا جس میں جملہ سٹاف نے بھرپور شرکت کی، الوداعی تقریب میں پرنسپل جناب افتخار احمد کی طرف سے ادارہ ھذا میں جناب تعارف حسین عباسی کی تعلیمی اور انتظامی خدمات، محترمہ مہوش عباسی اور محترمہ نصرت پروین کی تعلیمی خدمات پر انکوشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیاانہوں نے تعارف حسین عباسی سے بطور وائس پرنسپل موجودگی میں بہت سے انتظامی امور سیکھے انکی شخصیت سے صبروتحمل،مدبرانہ سوچ اور انکساری کا دربھی حاصل کیا پرنسپل اور جملہ سٹاف نے جہاں جناب تعارف حسین عباسی کو ان کی پروموشن پر مبارکباد دی وہاں ان کا اس ادارے سے جانے کو نا قابلِ تلافی نقصان بھی قرار دیاتقریب کے اختتام پرپرنسپل افتخار احمد نے تعارف حسین عباسی، محترمہ مہوش عباسی اور محترمہ نصرت پروین کو اسکول کی طرف سے انکی خدمات کو سراہتے ہوئے شیلڈ پیش کیں۔
