ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیئے ورزش انتہائی ضروری

مری ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیئے ورزش انتہائی ضروری ہے ریسکیواہلکار اپنی جان خطرے میں ڈال مشکل حالات میں مصیبت میں گرے لوگوں کی مدد کرتے ہیں ان خیالا ت کا اظہارِ ریجنل ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر عبدالرحمن نے دورہ مری کے دوران ریسکیواہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام فٹنس ٹیسٹ کا انعقادکیاگیا،انچارج ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مری کی زیرنگرانی ریسکیو اہلکاروں کی جسمانی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیئے سنٹرل سٹیشن پر دوڑ کا انعقادہوا اس موقع پرانچارج ایمرجنسی آفیسر نے اپنے خطاب میں جسمانی فٹنس پر ذور دیا،ریسکیو اہلکاروں کی فٹنس برقرار رکھنے کے لیئے ایک میل دوڑ،مہارت ٹیسٹ اور نالج ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیاتاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو اہلکار بہتر انداز میں اپنے فرائض سر انجام دے سکیں انہوں نے محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی پر کہ مری،گلیات اورگردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے،آندھی اوربارش کے امکان پر ریسکیو1122 مری کے اہلکاروں کو ہدایات دیں کہ وہ ایمرجنسی پلان کے مطابق اپنے فرائض سرانجاد دیں ریسکیواہلکار کسی بھی ہنگامی صورتحال پرقابوپانے کیلئے 24 گھنٹے ڈیوٹیاں دینگے جبکہ ریسکیو1122 کاکنٹرول روم 7/24 آپریشنل ہے امدادی ہیلپ لائن 1122 موصول ہونے والی ہرکال پر بروقت امدادی کاروائی کی جائیگی،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ہنگامی مراکز بھی الرٹ رہیں گے سیاح اورمقامی لوگ سفر احتیاط سے کریں،محفوظ معاشرے کے لیئے سرگرم ریسکیو 1122 مری۔