کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)چیف آفیسر میو نسپل کمیٹی کہوٹہ نبیل احمد کی ملی بھگت، کہوٹہ شہر میں تجاوزا ت کی بھر مار، مٹو ر رو ڈ پر ریڑھی بانوں کا قبضہ، میو نسپل کمیٹی کہوٹہ کے اہلکاروں کی جانب سے فی ریڑھی 200رو پے روزانہ لینے کا انکشاف، بھتہ نہ دینے والے ریڑھی بان کی ریڑھی کو اٹھا کر میو نسپل کمیٹی کے دفتر میں پہنچادیا جاتا ہے، میونسپل کمیٹی کہوٹہ کا عملہ:نوٹ ویکھا میرا موڈ بنے: فارمولے پر عمل کرنے لگا، کہوٹہ شہر میں درجنوں ریڑھی بانوں نے آدھی سڑک پر قبضہ کر رکھا ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہو جاتی ہے اور خواتین بز رگوں بچوں کو سخت مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ تا ہے، اگر غلطی سے کہا جائے کہ ریڑھی ہٹا دیں تا کہ ٹریفک کھل سکے تو ریڑھی بان چھر یاں اٹھا کر لڑا ئی پر اتر آتے ہیں، ذرائع سے معلو م ہو ا ہے کہ میو نسپل کمیٹی کہوٹہ کے چند اہلکا ر ان ریڑھی بانوں سے دو سو روپے فی ریڑھی بھتہ وصو ل کرتے ہیں اور انکو کھلی اجازت دے رکھی ہے، عوامی و سماجی حلقوں نے سخت تشو یش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجا ب، ڈی سی اؤ راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے اور چیف آفیسر کہوٹہ اور میو نسپل کمیٹی کہوٹہ کے عملے کے خلاف محکمانہ کاروائی اور شہر میں لگی درجنوں ریڑھیوں کو فوری ہٹا نے اور ریڑھی بانوں کے خلاف کاروائی کرنے کامطالبہ کیا ہے۔
