جشنِ عید میلادﷺملک بھر کی طرح مری میں بھی انتہائی مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا

Eid-e-Milad Un Nabi celebrations

مری:جشنِ عید میلادﷺملک بھر کی طرح مری میں بھی انتہائی مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا جشن عیدمیلادالنبیﷺ کا مرکزی جلوس جامعہ مسجد محمدیہ غوثیہ رنگ روڈ سے نماز ظہر کے بعد نکلا گیاجس میں تحصیل مری سب ڈویژن کی پندرہ یونین کونسل کی مساجد سے میلاد کمیٹوں کے جلوس مساجد کے خطیبوں کی قیادت میں یونین کونسل روات سے خطیب جامعہ مسجد غوثیہ وجنرل سیکرٹری جماعت اہلسنت راولپنڈی سید رضا مصطفیٰ بخاری نمبل سے میاں محمد جانی یونین کونسل تریٹ سے قاری گل نصیر عباسی یونین کونسل مری شہر سے علامہ قاری اکیسر کی یونین کونسل پوٹھہ شریف سے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنما ارشد محمود عباس جامعہ محمدیہ غوثیہ پہنچے اور بدازنمازظہرجشن میلاد النبی کامرکزی جلوس جماعت اہلسنت مری کے قائدین اور جامعہ غوثیہ محمدیہ کی منتنظمیہ کمیٹی کے عہدیداران سرپرست اعلیٰ سید وفا الحق سید رضا مصطفی بخاری صاحبزادہ تسنیم سلطان چشتی تحریک منہاج القران مری کے صدر امجد ارباب قار اکیسر احمد فرخ قدیرقیادت میں اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا جی پی او چوک پہنچا جہاں پر جلوس کے شرکاء کا استقبال پہلے سے موجود اسٹیج جماعت اہلسنت اور جامعہ محمدیہ غوثیہ کی طرف سے قائم کردہ انتظامی کمیٹی کے افراد وقاص احمد عباسی ارشد محمود قاری شفیق الرحمن ہاشمی دیگر نے کیا بعدازاں میلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے مرکزی جلوس سے مہحان خصوصی خطاب سید احمد حسن فاروقی اور مقامی علماء اکرام سمیت جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی رہنماؤں سید علی رضا مصطفی بخاری قاری شفیق الرحمن ہاشمی امجد اربابِ عباسی سید وفا الحق بخاری صاحبزادہ تسنیم سلطان چشتی قاری اکیسر احمد عباسی خطیب کوہسار علامہ میاں محمد جانی قاری گل نصیر نے خطاب کرتے ہوئے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اہمیت افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے میلاد مصطفی کے موقع پر مری لوہر بازار۔موچی منڈی رنگ روڈ سجانےوالوں کومبارک پیش کی جلوس کے اختتام پر ملکی سلامتی اور ملک اور قوم کے لئے قربانیاں دینے والے شہداء کے ایصال ثواب کےلئے دعا کی گئی جس کے بعد جلوس جامعہ غوثیہ محمدیہ۔مسجد شاہراہ کی طرف روانہ ہوا جہاں پر جلوس کے شرکاء میں لنگر غوثیہ تقسیم کیا گیا اور جلوس میں شرکت کرنے والی میلاد کمیٹوں میں انعامات تقسیم کئے گے عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے موقع پر مری انتظامیہ کی طرف سے زبردست انتظامات گے تھے جبکہ سٹی ٹریفک پولیس سمیت مری پولیس کے ساتھ ٹوارازم فورس سول ڈیفنس ٹی ایم اے مری ریسکیو 1122اور دیگر سرکاری اداروں نوجوان جلوس کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے،،