50 ہزار سرکاری سکولوں کو بلدیہ کے حوالے کرنے کا فیصلہرکاوٹ اور احتجاج کی دھمکیاں دینے والے اساتذہ کیخلاف کارروائی کی ہدایت
لاھورپنجاب حکومت نے معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے 50 ہزار سے زائد سرکاری سکولوں کو بلدیہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں وزارت حکمت عملی بنائے گی
جبکہ تعلیمی سہولیات کی دستیابی کا ذمہ بلدیہ پر ھوگا سی ای او ایجوکیشن کا عہدہ ختم کردیا جائے گا حکومت نے محکمہ تعلیم سکولز کو ہدایت کی ہے جو اساتذہ اس عمل میں رکاوٹ اور احتجاج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے’