Students 86

طلبہ اجتماع نسل نو میں شعور آگہی کیلیے سنگ میل ثابت ہو گا، محمد لقمان غوری

مری: طلبہ اجتماع نسل نو میں شعور آگہی کیلیے سنگ میل ثابت ہو گا، یکم اکتوبر 2021 کو آل پاکستان طلبہ اجتماع کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا،ملک پاکستان کے نوجوانوں کا مثبت کردار پوری دنیا کہ سامنے اجاگر کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن مری کے ناظم برادر حافظ محمد لقمان عباسی، ناظم عمومی برادر فہد عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انکا مزید کہنا تھا کہ ملا اور مسٹر کی تفریق کو ختم کر کے ایک پلیٹ فارم پر لانا MSO کا عظیم کارنامہ ہے اور ایم ایس او پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے طلبہ کہ حقوق،یکساں تعلیمی نظام کہ نفاز اور مقدسات کہ تحفظ کی جدوجہد کر رہی ہے اور اسی سلسلے میں مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یکم اکتوبر 2021 کو آل پاکستان طلبہ اجتماع کر رہی ہے جس میں ملک پاکستان کہ نامور علماء کرام، سیاسی ومذہبی جماعتوں کہ قائدین خطاب فرمائے گئے اس اجتماع میں مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن مری بھرپور شرکت کرے گی انشاء اللہ۔