school closed 28

ہر قسم کے تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رہیں گے۔شفقت محمود

اسلام آباد/شفقت محمود

وفاقی حکومت نے اسلام آباد سمیت پنجاب کے 9 اضلاع میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند کرنے کا اعلان

ہر قسم کے تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رہیں گے۔

لاہور سمیت پنجاب کے چند اضلاع میں کورونا پھیلاؤ تشویشناک ہے،

سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کورونا کا پھیلاؤ قدرے کم ہے،

لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، گجرات، سیالکوٹ، سرگودھا اور ملتان میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے،

پنجاب کے دیگر اضلاع میں پرانے شیڈول کے مطابق سکول کھلیں گے۔

تعلیمی بورڈز کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے،

نویں تا بارہویں کے امتحانات شیڈول کے مطابق مئی کے آخر میں ہوں گے،

صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کیمبرج کیساتھ میٹنگ کریں گے،

کیمبرج کے امتحانات جلد شروع ہو رہے ہیں، کیمبرج کے ساتھ گفتگو کے بعد اعلان کریں گے،

قانون کی خلاف ورزی کرنیوالے سکول سیل کر دیئے جائیں گے، 7 اپریل کو دوبارہ این سی اوسی کا اجلاس ہوگا۔

این سی او سی کی جانب سے ہر قسم کے تعلیمی ادارے 15 سے 28 مارچ تک بند کیے گئے تھے۔