Exams 12

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی ابتدائی ڈیٹ شیٹ تیار، نہم، دہم مئی اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جون کو ہونگے

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی ابتدائی ڈیٹ شیٹ تیار، نہم، دہم مئی اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جون کو ہونگے

لاہور : پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی ابتدائی ڈیٹ شیٹ تیار کرلی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب بورڈ کمیٹی چئیرمنز نے ابتدائی ڈیٹ شیٹ تیار کرلی ہے، ڈیٹ شیٹ کے مطابق نہم اور دہم جماعت کے امتحانات مئی میں منعقد کرنے کی تجویز زیر غور ہے،

دہم جماعت کے امتحانات 5 مئی سے شروع جبکہ نہم جماعت کے امتحانات 30 مئی تک ختم ہو جائیں گے، 12 جون سے انٹرمیدیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات شروع کرائے جانے پر غورکیا جارہا ہے، لاہور کے علاوہ تمام تعلیمی بورڈز نے امتحانات کی جوابی کاپیاں خریدنے کے لیے ٹینڈر بھی جاری کردیئے ہیں۔

میٹرک کے طلبا کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی، سالانہ امتحانات 2021 کیلئے پرچہ جات سمارٹ سلیبس کے مطابق تیار نہیں ہونگے، کچھ سوالات سمارٹ سلیبس سے باہر سے بھی دیئےجائیں گے، لاہور بورڈ نے سوالات سے متعلق گائیڈ لائنز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیں۔

لاہور بورڈ کا کہنا ہےکہ تمام ادارہ جات، اساتذہ کرام، والدین اور طلبہ و طالبات سمارٹ سلیبس کا جائزہ لے لیں، مذکورہ گائیڈ لائن کے مطابق 2021 کا امتحان لیا جائے گا۔