Shafqat Mahmood 17

تعلیمی ادارے بند نا کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کرونا کی کچھ حد تک دوسری لہر نظر آرہی ہے، لیکن ابھی تک ایسے حالات نہیں کہ تعلیمی ادارے بند کیے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ وزارت صحت کی ایڈوائزری کے تحت حالات پر نظر رکھنا ہے، پہلے بھی ہم نے کوویڈ19 کا مقابلہ کیا مستقبل میں بھی کرلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ باقی ملکوں کی مقابلے میں پاکستان کی کارکردگی کی مثال دی جاتی ہے۔ شفقت محمود نے بتایا کہ وزیراعظم کی قیادت میں این سی سی کا اجلاس ہوا تھا، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں ٹیسٹنگ کا بھی جائزہ لیا گیا، عمران خان نے بھی تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا کہا ہے۔