مال روڈ مری ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند عرفان حیدر

Murree DSP Irfan Haider

سٹی ٹریفک پولیس مری نے کرسمس کے لئے ٹریفک پلان جاری مال روڈ مری ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند عرفان حیدر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی بھی صورت برداشت نہ کی جائے گی۔ ٹریفک آفیسر مری چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ضلع مری میں کرسمس ڈے 2022؁ء کے سلسلے میں ڈی ایس پی ٹریفک مری عرفان حیدر نے ٹریفک پلان ترتیب دے دیا ہے اس سلسلے میں مری شہر کے اندر ٹریفک وارڈنز افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں اور اس دوران تمام ٹریفک سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔کرسمس ڈے پر مال روڈ مری ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہو گا۔کم عمر ڈرائیور اور بغیر ہیلمنٹ،بدوں نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پر مکمل پابندی ہو گی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کالے شیشے یا رنگین پیپر والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کے لئے سکواڈ تشکیل دئیے گئے ہیں۔ سٹی ٹریفک پولیس نے بہتر طریقے سے ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے سنی بنک چوکی پر کنٹرول روم قائم کیا ہے سیاح حضرات اور عوام الناس سے گزارش ہے کہ سرکل مری میں کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں ہیلپ لائن 1915یا کنٹرول روم نمبر 051-9269200پر رابط کریں۔ ٹریفک قوانین پر پابندی کر کہ ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ نئے عزم کے ساتھ سٹی ٹریفک پولیس آپکی خدمت کے لئے کوشاں