کہوٹہ(بیورو رپورٹ)تحصیل کہوٹہ کے گلی محلوں میں منشیات کے اڈے پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر ماہ رمضان کے مہینے میں منشیات فروشوں کو کھلی چھوٹ تفصیلات کے مطابق کہوٹہ
ایس ایچ او چودھری خداداد کی تبدیلی اور نئے ایس ایچ او بشارت عباسی کی تعیناتی ہوتے ہیں منشیات فروش سرعام سبزیوں پھلوں کی طرف منشیات بانٹنے لگے منشیات فروشی کے ساتھ ساتھ عادی افراد کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے لگا، منشیات فروش نوجوانوں کی زندگیاں برباد کرنے لگے ہیں، کہوٹہ شہر اور گردونواح کے گلی محلوں میں قائم منشیات فروشی کے اڈے پولیس اور دیگر اداروں کے لئے سوالیہ بن چکے ہیں۔نشے کے عادی افراد میں تیزی سے دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور تشویشن ناک امر یہ ہے کہ وہ نوجوان زیادہ نشے کی جانب راغب ہو رہے ہیں جن کی عمر پڑھنے کی ہے۔ حکومت کے ذمہ دار خود اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ منشیات کا زہر پھیل رہا ہے اور نشہ فروشوں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر پولیس اور منشیات کی روک تھام کے لئے قائم ادارے کام کررہے ہیں تو پھر گلی محلوں میں سرعام نشہ فروخت کرنے والوں کا کاروبار کیوں بند نہیں ہوتا، منشیات نوشی کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک وباء بن چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق تھانہ کہوٹہ میں تعینات ملازمین منشیات فروشوں کے ساتھ رابطے میں ہے شہریوں نے پولیس کے اعلیٰ افسران آئی جی پنجاب آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی کہوٹہ پولیس خاموشی پر نوٹس لینے کا مطالبہ محکمہ پولیس کی بدنامی کا سبب بننے والے پولیس ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کا بھی مطالبہ کر دیا-
