راولپنڈی کی تین تحصیلیں منشیات فروشوں کے گڑھ بن گئے

Drug dealers

راولپنڈی کی تین تحصیلیں منشیات فروشوں کے گڑھ بن گئے مری کہوٹہ کوٹلی ستیاں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس مکمل طور پر ناکام دکھائی دینے لگی نوجوان نسل تیزی کے ساتھ نشے کی عادی بننے لگی تفصیلات کے مطابق تین بڑی تحصیلیں کہوٹہ کوٹلی ستیاں اور مری میں منشیات فروش جگہ جگہ پر نشہ بانٹنے میں مصروف قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس مکمل طور پر ناکام،ذرائع کے مطابق کہوٹہ تھانہ میں تعینات ملازمین منشیات فروشوں کے ساتھ رابطے میں ہیں مکمل گائیڈ لائن دی جانے لگی منشات فروش نوجوان نسل کو نشے کی عادی بنانے میں مصروف تین تحصیلوں کے تعلیمی ادارے کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی،علاقے میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہونے لگا ملکہ کوہسار مری کہوٹہ کوٹلی ستیاں چوریوں میں اضافہ ہونے لگا منشیات فروش نوجوان نسل کو پہلے نشے کا عادی پھر ان سے چوری ڈکیتی اور قبضہ مافیا جیسے جرائم کروائے جانے لگے تینوں تھانوں میں عرصہ دراز سے تعینات ملازمین جرائم پیشہ افراد ہاتھ ملا لیا ہے تھانے کا، ایس ایچ او منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے تھانے سے نکلتے ہیں کالی بھیڑیں منشیات فروشوں کو پہلے ہی آگاہ کر دیا جاتا ہے مختلف جنگلات میں فرار ہوجاتے ہیں اہل علاقہ نے سی پی او راولپنڈی ،آر پی او راولپنڈی اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے منشیات فروشوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے پولیس ڈیپارٹمنٹ کو بد نام کرنے والے ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے ،،،،