مری ڈاکٹر عبداسلام عباسی کو میڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کواٹرہسپتال تعینات

Dr. Abdul Islam Abbasi

            مری ڈاکٹر عبداسلام عباسی کو میڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کواٹرہسپتال تعینات کردیا گیا تعینات کردیا گیاان ماضی میں تعیناتی کے دوران عوامی خدمات اورہسپتال کی بہترین طریقے سے چلانے پر اہلیان مری ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے مستعفی ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی اورممبر پنجاب اسمبلی میجر(ر)لطاسب ستی کی سفارش پر ٹی ایچ کیو میں انکی ب طور ایم ایس تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے ہیں آج بروز منگل وہ اپنے عہدے کاچارج سنبھال لینگے عوامی حلقوں نے انکی تعیناتی پر خوشی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالسلام عباسی ایک درد رکھنے والا مسیحا فرض شناس اور ایماندارآفیسرہیں انہوں نے اس توقع کااظہارکیا ہے کہ ڈاکٹر عبداسلام عباسی ماضی کی طرح اپنے فرائض منصبی بہترین طریقے سے سرانجام دینگے۔