کہوٹہ مرکزی جلوس بارہ ربیع الاول اور دیگر پروگرام و انتظامات کو حتمی شکل ڈاکٹر محمد عارف قریشی

Dr. Muhammad Arif Qureshi

کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی صدر مرکزی میلاد کمیٹی تحصیل کہوٹہ و صدر انجمن فدایان رسولﷺ نے نمائندئے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام عاشقان رسولﷺ عید میلاد النبی انتہائی عقیدت و احترم کے ساتھ مناہیں،شہر کوبرقی قمقموں،جھنڈیوں سے سجایا جائے گا،مرکزی میلاد کمیٹی کے اراکین شہر بھر کا دورہ کریں گی دوکانداروں کو سجاوٹ کے حوالے سے کہیں اوران کو جلوس میں شرکت کی دعوت دیں گے مرکزی جلوس بارہ ربیع الاول اور دیگر پروگرام و انتظامات کو حتمی شکل دی گئی تفصیل کے مطابق صدر مرکزی میلاد کمیٹی تحصیل کہوٹہ و صدر انجمن فدایان رسولﷺڈاکٹر محمد عارف قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی جلوس بارہ ربیع الاول اور دیگر پروگرام و انتظامات کو حتمی شکل دی گئی تحصیل بھر سے میلاد کیمٹیوں کے جلوس مر کزی جامع کہوٹہ میں جمع ہونگے وہاں سے مرکزی جلوس جامع مسجد کہوٹہ سے نکالا جائے جو مقررہ راستوں سے ہوتا واپس مر کزی جامع مسجد کہوٹہ میں اختتام پذیر ہو گا جہاں ملک کے نامور عالم دین شان مصطفیﷺ بیان کر یں اورثنا خوان مصطفیﷺنبی پاک ﷺ کی پاک بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کریں گے انہوں نے کہا جلوس کے راستے دودھ، شربت کی سبیلیں بھی لگائی جاہیں گئی مختلف مقامات پر علمائے کرام کے بیانات بھی ہونگے اور تحصیل بھر کے ثنا خوان مصطفیﷺنبی پاک ﷺ کی پاک بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کریں گے انہوں نے مرکزی جلوس کی سیکورٹی، صفائی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ڈی،ایس،پی کہوٹہ،ایس،ایچ،او کہوٹہ اور چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ سمیت انتظامی افسران سے ملاقات ہو گئی ہیں اور تمام انتظامات مکمل ہیں۔