مری کا میڈیا اگر ہر فورم پر مسائل اجاگر نہ کرتا تو ضلع مری نہ بنتا اسد اقبال عباسی

District Bar Murree

مری:مری کا میڈیا اگر ہر فورم پر مسائل اجاگر نہ کرتا تو ضلع مری نہ بنتا، جس نے بھی ضلع کے قیام میں کردار ادا کیا وہ سب مبارکباد کے مستحق ہیں،ظلم کے خلاف مظلوم کی داد رسی کیلئے مری میڈیا اور بار ایسوسی ایشن ایک پلیٹ فارم پر ہیں آج خوشی ہے مری اور کوٹلی ستیاں پھر یکجا ہوگئے ہیں اگرکوٹلی ستیاں کے وکلاء ڈسٹرکٹ بارمری کاحصہ بننا چاہیں تو ان کو بھی ڈسٹرکٹ بار میں خوش آمدید کہیں گیان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مری کے صدر اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ،سنیئر وکلاء شبیر محمود ملک،چوہدری خالد محمود ایڈووکیٹ،ناصر عباسی ایڈووکیٹنمدیحہ ظفر ایڈووکیٹ،حنا آکاش ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری فخر عباسی ایڈووکیٹ،سابق جنرل سیکرٹری مری بار وسیم الدین ایڈووکیٹ،راجہ عبدالرحمان ایڈووکیٹ نے خطابات کیئے،عمیر عباسی ایڈوکیٹ،سرداریاسر ایڈووکیٹ،لیڈی وکلاء آسیہ عرفان اور دیگر نے بھی شرکت کی۔تقریب میں ڈسٹرکٹ پریس کلب مری کے صدر اورنگزیب عباسی،ڈپٹی چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب رسالت علی چشتی،جنرل سیکرٹری سید تاج بخاری،صدر پریس کلب مری سدھیر عباسی نے بھی خطابات کرتے ہوئے مری ڈسٹرکٹ پریس کلب کے وکلاء کے کردار کو سراہاانھوں نے کہا کہ مری کے وکلاء نے جو مقام ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز میں پایا اسکی مثال نہیں ملتی،ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب مری ظاہر ستی،نائب صدر ظفر سعید ستی،صدر مری الیکٹرانک میڈیا مری ظفر اقبال رحیم،جنرل سیکرٹری حیدر علی،جنرل سیکرٹری مری پریس کلب سجاد عباسی،سیکرٹری مالیات ڈسٹرکٹ پریس کلب محمد عتیق،حنیف خان ترک،عارف سعید،سجاد رشید مغل،واجد عباسی،سہیل راجپوت،ظہیر چاچو،حماد شوکت عباسی،سعد عباسی،محمد احمد،شوکت رشید اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔