\ ملکہ کوہسار مری میں چوریوں میں اضافہ، سرکاری ہسپتال کے اندر سے ڈائیلاسز مشین غائب ،محکمہ صحت مری میں عرصہ دراز سے تعینات افسران ملازمین غفلت لاپروائی سے ہسپتال سے ڈائیلاسز مشین غائب، تفصیلات کے مطابق ٹی ایچ کیو مری میں سے لاکھوں روپیہ مالیت کی ڈائیلاسز مشین چوری ہوگئی۔انکوائری کمیٹی قائم۔تھانہ مری میں درخواست دے دی گئی۔تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال مری کے سابق میڈیکل سپرنٹینڈنٹ محسن شاہ کی کوششوں سے 6عدد ڈائیلاسز مشین آئی تھیں جو نئے زیر تعمیر بلاک جو کہ ابھی ہسپتال انتظامیہ کے حوالے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نے نہیں کیا یہاں رکھی گئیں گزشتہ ماہ کی 22 تاریخ کو نئے ایم ایس ڈاکٹر عبدالسلام عباسی کی تعیناتی ڈاکٹر رضوان کی جگہ بطور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ٹی ایچ کیو مری ہوئی۔ڈاکٹر عبدالسلام نے چارج سنبھالتے ہی ہسپتال میں موجود ہر چیز کی انوینٹری بنانے کے احکامات دیئے تو لسٹ بناتے وقت ہسپتال انتظامیہ کو معلوم ہوا کہ لاکھوں روپیہ مالیت(15لاکھ) کی ڈائیلاسز مشین غائب ہے جس پر ایم۔ایس ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے کمیٹی بنا کر تحقیقات کروانی شروع کر دیں اور ہسپتال کی لیگل ٹیم کیطرف سے تھانہ مری میں درخواست بھی دے دی گئی ہے۔جس جگہ سے مشین چوری ہوئی یہ نیا بلاک بن رہا ہے جو محکمہ بلڈنگ نے ابھی تک ٹی ایچ کیو انتظامیہ کے حوالہ نہیں کیا۔تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال مری میں حکومت اور مختلف این جی اوز کیطرف سے آۓ بگاۓ دی جانے والی قیمتی اشیاء چوری ہونے کی قصے عرصہ سے منظر عام پر آ رہے ہیں۔جس میں قوی امکان ہیکہ ہسپتال کے اندر ہی سے خفیہ ہاتھ ملوث ہے، محکمہ صحت مری میں عرصہ دراز سے تعینات افسران غفلت اور لاپرواہی کے باعث سرکاری ہسپتال سے ڈائیلاسز مشین چوری ہوئی سماجی سیاسی شخصیت نے محکمہ صحت پنجاب محکمہ صحت راولپنڈی اور کمشنر راولپنڈی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مری سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ہسپتال مری چور میں ملوث افراد کے خلاف محکمانہ کاروائی کریں
