کہوٹہ (راجہ نعمان علی/قاضی یوسف)شہباز شریف.رانا ثناء اللہ. بلاول بھٹو اور تمام پی ٹی ایم جماعتیں ملکر ایک عمران خان کا مقابلہ نہیں کر پائیں گی 20 لاکھ لوگوں کو لے کر اسلام آباد آ رہے ہیں امپورٹڈ حکومت نامنظور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور محمد آصف محمود کا حلقہ این اے 57 کی بڑی تحصیل کہوٹہ کا دورہ تحصیل کہوٹہ کے راجہ وحید احمد خان نے ڈپٹی سپیکر کا استقبال کیا لانگ مارچ کے حوالے سے اہم تبادلہ خیال کیا گیاامپورٹڈ حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا عندیہ دیا ہے اسی ماہ کے اندر جلدی ہی 12 ربیع الاول کے احترام کے بعد جلد اعلان کردیا جائیگا تحریک انصاف کی تنظیم کا رکن اور عوام بالکل لانگ مارچ کے لئے تیار ہے عمران خان لانگ مارچ کا اعلان کریں گے بیس لاکھ سے زائد لوگ اسلام آباد کا رخ کریں گے امپورٹڈ حکومت کے خاتمے تک تحریک چلائی جائیگی 26 کلومیٹر کی حکومت جلدی گھر ہی جائیگی۔اسلام آباد کو بند کرنے کے لیے کنٹینر لگانے کی تیاری شروع کر دی ہیں کنٹینر لگا کر لوگوں کو روکا جا سکتا ہے بیس تیس ہزار لوگوں کو دو کنٹینر سے روکا جا سکتا ہے جب بیس لاکھ لوگ لانگ مارچ کے ساتھ اسلام آباد میں آئیں گے تو یہ نہیں روک سکیں گے عوام کا دل جیتنے کے لیے اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے عمران خان کے ساتھ عوام محبت کرتی ہے واحد لیڈر ہے عمران خان پاکستان کے لوگ اسے پسند کرتے ہیں لانگ مارچ کی میٹنگ تحریک انصاف کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد میں شرکت ڈپٹی سپیکر پنجاب واثق قیوم عباسی اور محمد آصف محمود شاندار استقبال کرنے پر تحصیل کے صدر راجہ وحید احمد خان اور تنظیم کے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔
