محکمہ ہائی وے کی غفلت نڑھ رو ڈ کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی

kahuta Department of Highways

کہوٹہ:محکمہ ہائی وے کی غفلت نڑھ رو ڈ کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی، سڑک پر بڑے بڑے کھڈوں سے نئی گاڑیوں کو تباہ کردیا، سالا نہ کروڑں روپوں کے فنڈز صر ف کاغذی کاروائی کے ذریعے استعمال ہوتے ہیں، جبکہ عملی طو ر پر کوئی کام نہیں ہو تا، محکمہ ہائی وے کے ایس ڈی اؤ اور عملے کی ملی بھگت سے کروڑو ں روپے ہڑپ کرلیئے جاتے ہیں، سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں، شہریوں کی گاڑیاں تباہ ہو رہی ہیں، عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلی پنجاب اور سپریم کو رٹ آف پاکستان سے فوری نوٹس لینے اور سالانہ فنڈ ز کی انکوائر ی اور عرصہ دراز سے تعینات محکمہ ہائی وے کے کرپٹ عملے کو فوری تبدیل کرنے کامطالبہ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز ذرائع سے معلو م ہوا کہ سڑکوں کی رپیئر نگ کے حوالے سے ایس ڈی اؤ محکمہ ہائی وے اور عملے کی ملی بھگت سے سالانہ کروڑوں رو پے ہڑپ کیئے جا رہے ہیں جبکہ وہ کاروائی صر ف کا غذی کاروائی تک ہی محدو د ہو تی ہے،جبکہ جعلی بل بنا کر کروڑوں رو پے ہڑپ کرلیئے جاتے ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے بتایا کہ کہوٹہ کے علاقے نڑھ کی سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے، محکمہ ہائی وے کو بار بار شکایات کے باوجود انکے سر سے جو ں تک نہ رہنگی، انہوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔