مری محکمہ ہائی وے اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے قومی خزانہ کو چونا لگایا

 مری سرکاری ادارہ محکمہ ہائی وے اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے قومی خزانہ کو چونا لگایا سڑکوں کی ریپرنگ کے نام پر ایک بڑی کرپشن ملکہ کوہسار مری کرپشن کا بازار گرم تفصیلات کے مطابق مری برفباری کے سیزن کیلیئے اہم ترین مشاورتی اجلاس آج جناح ہال مری میں منعقد ہوگا۔اس سال جنوری میں سانحہ مری میں کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئی تھیں۔جس کے بعد سابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار و حکومت پنجاب نے مری کیلیئے اہم ترین اقدامات کیئے تھے۔جن کے تحت ایک ارب سے زائد رقم مری شہر اور اسکے گردونواح کی سڑکوں کی حالت زار بہتر بنانے کے نام پر محکمہ ہائی وے اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے قومی خزانہ کو چونا لگایا جاچکا ہے۔دو ماہ قبل بننے والی سڑکوں میں صیغہ راز میں نام رکھنے کی شرط پر کچھ محب وطن افراد نے بتایا کہ سڑکوں کی ریپرنگ کے نام پر ایک بڑی کرپشن کا عجب کھیل کھیلا گیا۔جس بنا پر دو ماہ کے اندر اندر ہی ریپرنگ ہونے والی سڑکیں متعدد مقامات پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہیں۔جس میں محکمہ ہائی وے کے افسران اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت شامل ہے۔آج ہونے والے اجلاس میں مری برفباری سیزن کیلیئے مشاورت ہوگی اور کئی ایسے افسران بھی اس اجلاس میں شریک ہونگے جنکو معطل سانحہ کے بعد کیا گیا تھا۔مری میں سانحہ کے بعد سڑکوں کا معیار بہتر بنانے کے بجائے تجوریاں بھرنے میں ہی تیزی نظر آئی۔حکومت پنجاب نے اگر برفباری سے قبل مری پر خصوصی توجہ نہ دی تو مذید نقصانات کے خدشات کو رد نہیں کیا جا سکے گا،،