پھگواڑی مری دارارقم سکول کا اصل سکول سسٹم سے کوئی تعلق نہ ہے

Darargam School

مری: پھگواڑی مری میں دارارقم سکول کی کوئی فرنچائز نہیں ہے یہ سکول غیرقانونی طور پر قائم کیا گیا ہے اس سکول پر بغیر منظوری کے دارارقم کے بورڈ لگا دیے گے ہیں دارارقم ایک برانڈ سکول سسٹم ہے کوئی بھی پرائیویٹ شخص کو اس نام کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے، دارارقم سکول کی اعلیٰ انتظامیہ نے پھگواڑی میں سکول کھولے جانے پر متعلقہ انتظامیہ کو اپنے کونسل کے ذریعے غیر قانونی طورپر انکے برانڈ کانام استعمال کرنے کا قانونی نوٹس بھی بھجوادیا ہے اور15 دن کے اندر50 ملین روپے ہرجانے اداکرنے کانوٹس بھی دیا ہے،کونسل کے مطابق ان کے کلائنٹ میسرز دارارقم سکول اس کےلوگو اور ٹریڈمارک کے تمام رائٹس کے مالک ہیں کاروبارچلانے کے ان کے سکول کانام استعمال کرنے کے عمل سے انکی بہترین تعلیمی ساکھ متاثر ہونے کااندیشہ ہے کیونکہ دارارقم سکول سسٹم بہترین اورمعیاری تعلیم دینے کا مستند ادارہ ہے،کونسل نے تمام والدین کو بھی ہدایات دی ہیں کہ پھگواڑی دارارقم سکول کا اصل سکول سسٹم سے کوئی تعلق نہ ہے لہذا وہ اپنے بچوں کو مذکورہ سکول میں داخل نہ کروائیں انہوں نے متعلقہ شخص کو آگاہ بھی کیاہے کہ وہ ایساکرنے سے باز رہے بصورت دیگر وہ تمام حالات کے خود ذمہ دارہونگے۔