سال کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی مہم

راولپنڈی:ضلع راولپنڈی سمیت پنجاب کے پانچ اضلاع میں پانچ سے 12 سال کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی مہم 19 سے 24 ستمبر کے دوران ہو گی۔ یہ بات ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر وقار احمد نے ایک بیان بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کیلئے راولپنڈی کی 210 یونین کونسلوں میں خصوصی پوائنٹ قائم کئے جائیں گے جہاں بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو ان پوائنٹس پر بلائیں گیں جہاں ویکسین لگائی جائے گی۔ ڈاکٹر وقار نے کہا کہ پانچ سے 12 سال کے بچوں کی ویکسین لگوانے کیلئے ب فارم، برتھ سرٹیفیکیٹ یا پھر والدین کے شناختی کارڈ پر ویکسین لگائی جا سکتی ہے۔ پنجاب کے علاوہ لاہور، اوکاڑہ، ملتان اور بہاولپور میں بچوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی۔

جواب دیں