چہلم حضرت امام حسین کا جلوس روائتی راستوں سے ہوتا ہوا رات گئے اختتام پذیر

Chehlam

مری:چہلم حضرت امام حسین کا جلوس روائتی راستوں سے ہوتا ہوا رات گئے اختتام پذیر۔چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ میں قدیمی امام بارگاہ سے برآمد ہونیوالے جلوس میں عزاداران نوح خوانی اور ماتم کرتے رہے۔خواتین کی بھی خاصی تعداد موجود تھی۔جلوس کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے ہیں۔ایس پی کوہسار ڈویژن فیصل سلیم اور ایس ڈی پی او سردار اظہر محمود اسلم بھاری پولیس نفری کے ساتھ جلوس کی نگرانی کر تے رہے۔جلوس کے راستہ میں سے گزرنے والوں کی سخت چیکنگ کی جاتی رہی۔جلوس کے ہمراہ خواتین پولیس اہلکاران بھی موجود تھی۔ریسکیو 1122.سول ڈیفنس۔سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکاران احسن طریقہ سے اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے۔جلوس کے راستہ کا تمام کاروبار بند رہا۔